فرانس اور برطانیہ میں دوبارہ کورونا پابندیوں کا اندیشہ

   

پیرس ؍لندن : فرانسیسی حکومت کی جانب سے جلد کورونا پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 242 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے جلد کورونا پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں بھی جنوری سے کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ انگلینڈ میں مزید ایک لاکھ 29 ہزار کورونا کے نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤکی رفتار زیادہ ہے جبکہ اومی کرون کے پھیلاوکو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا اپنے ایک بیان میں خبر دار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں ایک روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ ماہ سے کورونا کے سبب ہاسپٹل میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی دگنی ہوگئی ہے۔علاقائی ہیلتھ سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے پیرس کے علاقے میں پر 100 میں سے ایک سے زائد کو کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا ہے جن میں سے اکثریت میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے، جو سرکاری ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں فرانس میں سب سے زیادہ ہے۔اسی دوران گزشتہ مہینوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کے انفیکشنز میں اضافے کی وجہ سے فرانس کے اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ یہ صورتحال آئی سی یوز پر بھی دباؤکا باعث ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس میں 1 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کووڈ کی وجہ سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔