فرانس میں ٹیچر کا سرقلم کرنے کی حمایت کی منور رانا نے۔ویڈیو

,

   

رانا نے کہاکہ ”اگر کوئی میرے والد اور والد کی توہین کرنے والا کارٹون بناتا ہے تو پھر میں اس کو قتل کردوں گا“۔

نئی دہلی۔معروف اُردو شاعر منور رانا نے فرانس کے ایک میڈل اسکول میں تاریخ کی تعلیم دینے والے ٹیچر سمیول پاٹی کی جانب سے اپنے طلبہ کو چارلی ہیبڈو میگزین میں سرکاردوعالمؐ کے حوالے سے شائع گستاخانہ کارٹونس کو اظہار خیال کی آزادی کے نام پر دیکھنے کے بعد سرقلم کردئے جانے کے واقعہ کی حمایت کی ہے۔

پیرس میں اسکول کے باہر16اکٹوبر کے روز ایک اٹھارہ سالہ شخص نے پاٹی کو جہنم رسید کردیاتھا۔

YouTube video

زی نیوز سے بات کرتے ہوئے منور رانا نے کہاکہ”اگر ابھی کوئی شخص میرے باپ کا کارٹون کوئی ایسا بنادے گندا‘ میرے ماں کا کارٹون کوئی ایسا گندا بنادے تو ہم تو اس کوماردیں گے“۔

رانا نے مزیدکہاکہ ”اگر کوئی ہمارے ہندوستان میں ہمارے کسی دیوی دیوتا کا‘ ماں سیتا کا‘ یا بھگوان رام کا ایسے کوئی کارٹون بنادے کے گندا ہو ں توہم اس کو ماردیں گے“۔

ڈی این اے کی رپورٹ کے بموجب منور رانا نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا اور کہاکہ انہوں نے فرانس کی حمایت محض یوروپی ممالک کے ساتھ رافائیل معاملہ کی وجہہ سے ہوا ہے۔

حال میں فرانس میں ہوئی دہشت گرد حملہ کی وزیراعظم نریند ر مودی نے مذمت کی ہے‘ ساتھ میں نائس کے اندر گرجا گھر میں ہوئی حملے جس میں تین لوگ مارے گئے او رمتعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں کی بھی مذمت کی ہے۔

مودی نے کہاکہ ”دل کی گہرائیوں سے ہم فرانس میں متاثرین کے گھر والوں کے ساتھ غم کا اظہار کرتے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”ہندوستان کا فرانس کے ساتھ کھڑا ہونا دہشت گردی کے خلاف لڑائی ہے“