فرانس نے منگل تک لبنان کیلئے پروازیں روک دی

   

پیرس: فرانس کی کفایتی سفر فراہم کرنے والی فضائی کمپنی ‘ٹرانساویا’ نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کے ‘ایشوز ‘ کے باعث کم از کم اگلے منگل تک لبنان کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔اس امر کا اعلان ایئر لائن کے ‘ پیرنٹ کمپنی’ کے ایل ایم کی طرف سے کیا گیا ہے ۔اس سے قبل فرانس کی دو ایئر لائنز بیروت کے لیے اپنی پروازوں کو پیر کے روز روک دیا تھا۔ یہ فیصلہ اسرائیل کی طرف سے لبنان سے بدلہ لینے کے نام پر حملے کا انتباہ کیا تھا۔فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق’ پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے ضروری ہو گا کہ ایک بار پھر زمینی حالات کا جائزہ لیا جائے ۔نیز ہمارے ساتھ سفر کرنے والے وہ مسافر جنہون نے پہلے سے ٹکٹیں لے رکھی ہیں وہ بکنگ کی نئے ممکنہ دنوں کے لیے تجدید کرا سکتے ہیں۔’ امکان ہے کہ چہارشنبہ کے روز سے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔