فرانس کی یہود نوازی ، فلسطینیوں کی حامی تنظیم پر پابندی

   

پیرس ؍ مناما : فرانس نے یہود نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کے خلاف سرگرمی فلسطینیوں کی حامی تنظیم پر پابندی لگادی۔ خلیجی ریاست بحرین کی تنظیموں نے فلسطین ستنتصر رابطہ گروپ پر فرانس میں پابندی عائد کیے جانے کی مذمت کی۔ بیان میں اسے فرانسیسی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسی کی عکاسی قرار دیاگیا۔ اسرائیل کے خلاف سرگرم بحرینی سوسائٹی نے فلسطینیوں کے لئے سرگرم گروہ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔ بیان مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی بڑھتی ہوئی مہم کو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز کالعدم تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے صدر ایمانویل میکرون کی ہدایت پر تنظیم اور ایک اور گروہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔