فرضی آئی ڈی کے ذریعہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) صرف لڑکیوں سے دوستی میں دلچسپی رکھنے والے ایک نوجوان کو سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا۔ جو فرضی آئی ڈی کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کررہا تھا۔ اپنی خواہش کی تکمیل کی خاطر یہ بدغماش 19 سالہ ورون ساکن چلکا واڑہ جگتیال کو گرفتار کرلیا۔ ایک لڑکی کی شکایت پر پولیس تحقیقات میں مصروف تھی جس کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ ورون لڑکی کی تصویر سے فرضی آئی ڈی تیار کرتے ہوئے لڑکیوں کو دوستی کے پیغام روانہ کرتا تھا۔ شکایت گذار لڑکی نے اس کی فرینڈ ریکوسٹ کو قبول کیا چونکہ ایس آئی ڈی پر لڑکی کی ساتھی سہیلی کی تصویر تھی جس کے بعد ورون نے لڑکی کی تصاویر کو حاصل کرلیا اور اس نے تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے لڑکی کو روانہ کیا جس کے بعد لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس نے لڑکی کی تصویر سے آئی ڈی تیار کیا اور لڑکی کے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو ریکوسٹ روانہ کرنے لگا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ع