نئی دہلی : یونیور سٹی گرانٹس کمیشن نے ملک کی بعض ریاستوں کی فرضی یونیورسٹیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے طلباء کو ان یونیورسٹیز میں داخلہ لینے کے خلاف انتباہ دیا ہے ۔ایسی تمام یونیورسٹیوں کے نام دیئے جا رہے ہیں جو اس طرح ہیں۔کرائسٹ نیو ٹیسٹامنٹ ڈیمڈ یونیورسٹی، گنٹور، آندھرا پردیش‘آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اینڈ فزیکل ہیلتھ سائنسز (AIIPHS) اسٹیٹ گورنمنٹ یونیورسٹی، علی پور، دہلی‘کمرشل یونیورسٹی لمیٹڈ، دریا گنج، دہلی‘اقوام متحدہ یونیورسٹی، دہلی‘ووکیشنل یونیورسٹی، دہلی‘اے ڈی آر سینٹرک جوریڈیکل یونیورسٹی، 25 راجندر پلیس، نئی دہلی،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انجینئرنگ، نئی دہلی‘وشوکرما اوپن یونیورسٹی برائے سیلف ایمپلائمنٹ، دہلی‘روحانی یونیورسٹی روہنی، دہلی،بڈگاویں سرکار ورلڈ اوپن یونیورسٹی ایجوکیشن سوسائٹی، بیلگام، کرناٹک‘سینٹ جانس یونیورسٹی، کشناٹم، کیرالا،راجہ عربی یونیورسٹی، ناگپور، مہاراشٹرا،نو بھارت ایجوکیشن کونسل، رورکیلاشمالی اوڈیشہ ،یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی، اوڈیشہ،سری بودھی اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، پڈوچیری، گاندھی ہندی ودیا پیٹھ، پریاگ راج، اتر پردیش‘نیشنل یونیورسٹی آف الیکٹرو کمپلیکس ہومیوپیتھی، کانپور، اتر پردیش‘نیتا جی سبھاش چندر بوس یونیورسٹی (اوپن یونیورسٹی)، علی گڑھ، اتر پردیش‘انڈین کونسل آف ایجوکیشن، بھارت بھون، فیض آباد روڈ، لکھنؤ، اتر پردیش‘انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹو میڈیسن، کولکاتا اورانسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ریسرچ، ٹھاکر پورکور، کولکاتا ۔