فرقہ پرستوں کی درندگی ، مسلم نوجوان کا ہاتھ کاٹ ڈالا

,

   

ہاتھ پر 786 لکھا دیکھ کر اشرار چراغ پا
پولیس کی مجرمانہ غفلت ، خاطی آزاد
زخمی نوجوان کی مدد کرنے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی اپیل
حیدرآباد :۔ ملک کے مختلف مقامات پر پچھلے 6 برسوں کے دوران مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے اُس نے سنگھ پریوار اور اس کی ذیلی تنظیم بی جے پی کے خفیہ ایجنڈہ کو بے نقاب کر کے رکھدیا ۔ بقول کانگریسی رکن پارلیمنٹ کپل سبل گاؤکشی ، لوجہاد ، گھر واپسی کے نام پر ملک میں آخر بی جے پی کیا کھیل کھیل رہی ہے ؟ ایک بات تو ضرور ہے کہ گاؤ کشی کے نام پر ملک میں تقریبا 150 مسلمانوں اور دلتوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا اور درجنوں کی تعداد میں فرقہ پرستوں نے مسلم نوجوانوں کو زخمی اور معذور کیا لیکن افسوس صد افسوس کہ خاطیوں کو کوئی سزا نہیں دی گئی وہ حکومتوں اور پولیس کی مجرمانہ غفلت ، جانبداری اور تعصب کے باعث آزاد گھوم پھر رہے ہیں ۔ عالمی سطح پر ان فرقہ پرستوں کی وجہ سے ہی ہندوستان کی شبیہہ متاثر ہوئی ہے اس کے باوجود سرکاری ایجنسیاں خاطیوں سے منہ پھیری ہوئی ہیں ۔ پولیس کی غفلت اور فرقہ پرستوں کی درندگی کا ایک تازہ واقعہ ہریانہ کے پانی پت میں پیش آیا جہاں اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے تعلق رکھنے والے ایک زلف تراش نوجوان اخلاق سلمانی کا ہاتھ صرف اس لیے کاٹ دیا گیا کیوں کہ اس ہاتھ پر ’ 786 ‘ کندہ تھا ۔ اخلاق سلمانی کے بھائی اکرام سلمانی کے مطابق ان کے بھائی روزگار کی تلاش میں ناٹویا سے پانی پت آیا اور ایک پارک میں سونے کی کوشش کررہا تھا کہ دو افراد وہاں پہنچے اور نام دریافت کیا ۔ نام سنتے ہی دونوں نے اخلاق سلمانی کی پٹائی شروع کردی اور شدید زد و کوب کیا ۔ اس دوران زخمی اخلاق وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔ ایسے میں وہ چکر محسوس کرنے لگا ۔ اسی حالت میں وہ بڑی مشکل سے قریب کے مکان پہنچ کر دروازے کھٹکٹھایا دروازہ کھلا تو اخلاق یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دروازہ کھولنے والے کوئی اور نہیں بلکہ وہی دو افراد تھے جنہوں نے چند منٹ پہلے اسے شدید زد و کوب کیا تھا ۔ ان لوگوں نے اخلاق کو دیکھ کر اسے گھسیٹتے ہوئے گھر میں لے گئے جہاں پہلے سے ہی مزید دو مرد اور دو خواتین موجود تھیں ۔ وہاں اخلاق کو لاٹھیوں سے پیٹا گیا اور جب ان لوگوں نے ہاتھ پر 786 کندہ دیکھا وہ آپے سے باہر ہوگئے اور لکڑی کاٹنے کے آرے سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا ۔ ان لوگوں نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اخلاق سلمانی کو حالت بے ہوشی میں ریلوے پٹریوں کے قریب ڈالدیا ۔ ہوش آنے پر اس نے اپنے گھر والوں سے بات کی ۔ فی الوقت اخلاق کا علاج پانی پت کے سرکاری ہاسپٹل میں جاری ہے لیکن اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ اکرام کے مطابق 25 تا 30 دن ہونے کے باوجود پولیس نے ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا بلکہ اُلٹے اخلاق کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ ملزمین الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اخلاق پر غیر فطری عمل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ۔ یہ اور بات ہے کہ بعد میں چاندنی باغ پولیس اسٹیشن پانی پت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس کی مجرمانہ غفلت اور فرقہ پرستوں کو کھلی چھوٹ دئیے جانے پر اخلاق کے ارکان خاندان میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ بہر حال ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے اس مظلوم نوجوان کے ساتھ پیش آئے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردانہ ملت سے اس کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی ۔ جو حضرات اخلاق کی مدد کے خواہاں ہو ان کے لیے ذیل میں اخلاق کے بھائی اکرام سلمانی کا اکاونٹ نمبر دیا جارہا ہے ۔۔
Cif Number : 89573365140
Account No: 36473368297
IFSC Code : SBIN0012493
First Name : Mr
Last Name : Ikram
Address: Near Juma Masjid
Distrisct Sahranpur.
Village Name: NANUTA
Pind Code: 247452
KO Name : Shiv Kumar
Ko Location : Sanjay Couck