فرنچ اوپن کا 27 مئی کو آغاز

   

پیرس۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ رواں سال کا دوسرا بڑا گرانڈ سلام ایونٹ کا آغاز 27 مئی کو ہو گا اور یہ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ دنیائے ٹینس کے مشہور کھلاڑی خطاب کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ایونٹ کے دوران مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔ رافل نڈال مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اعزاز کا دفاع کرینگی۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں ہربرٹ اور نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں سینیاکووا اور باربورا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے پنجہ آزمائی کریگی۔مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں چین کی لٹیشا چن اور کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ میگا ایونٹ کا اختتام 9 جون کو ہو گا۔