فرنیچر گودام میں مہیب آتشزدگی ، شعلوں اور دھوئیں سے کوکٹ پلی میں سنسنی

   

حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں آج رات مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مصروف ترین سڑک پر آگ لگنے کے حادثہ سے ٹریفک جام ہوگئی اور فائر ٹنڈرس کو پہنچنے میں دشواری ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کوکٹ پلی کے بھاگیہ نگر کالونی میں واقع ایک فرنیچر گودام میں یہ واردات پیش آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے گودام کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے سبب سارے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ تاہم اس مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن سارا گودام جل کر تباہ ہوگیا۔ چار فائر انجن گاڑیاں مقام حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے اقدامات کئے۔ع