فریج کی صفائی اور اسے منظم رکھنا

   

فریج بھی گھر کے فرد کی طرح ہوتا ہے، اس کا بھی ایسے ہی خیال رکھنا چاہئے جیسے ہم گھر کے افراد کا رکھتے ہیں۔ یہ بیمار تو نہیں ہوتا لیکن اسے بھی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے ، جو ہر مہینے کی جائے تو بہتر ہے، ورنہ ہر دو ماہ بعد لازمی کرنی چاہیے۔ گھر کے ہر فرد کا فریج سے روزانہ کئی بار واسطہ پڑتا ہے۔ اسی لیے گھریلو استعمال کی اس اہم ترین چیز کیلئے مناسب صفائی اور دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
٭فریج میں برف کی ٹرے عموماً زیادہ برف بننے کی وجہ سے منجمد ہوکر چپک جاتی ہے اور اسے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس تکلیف دہ مسئلے سے بچنے کیلئے آپ ٹرے کے نیچے مومی کاغذ رکھ دیں، اس طرح یہ چپکے گی نہیں۔
٭فریج کی چمک دمک برقرار رکھنے کیلئے تھوڑے سے پانی میں امونیا کے چند قطرے ملا کر اسے صاف کریں۔
٭سموسے یا پیٹیز اس طرح فریزر میں رکھیں کہ وہ آپس میں نہ جڑیں۔ جب وہ سخت ہو جائیں تو انہیں کسی کاغذ میں لپیٹ کردوبارہ فریزر میں رکھ دیں، اس طرح وہ آپس میں نہیں جڑیں گے۔ یہی کام آپ گوشت یا دیگر آئٹم کے ساتھ بھی کرسکتی ہیں۔
٭فریج میں اگر پھپھوندی وغیرہ لگ جائے تو اس کو صاف کرنے کیلئے سفید سرکہ اور میٹھا سوڈا ملا کر صاف کریں۔
٭فریزر صاف کرنے کے بعد اگر برش کے ذریعے چاروں طرف گلیسرین لگا دیا جائے تو اسے دوبارہ صاف کرنے میں آسانی ہ