فریڈم ہیلتی کوکنگ آئیلس کے عطیہ سے

   

ضلع پریشد ہائی اسکول ، حبشی گوڑہ میں کلاس رومس کی تعمیر
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : فریڈم تیل تیار کرنے والی کمپنی ، جیمینی ایڈیبل اینڈ فیاٹس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ (GEF India) نے اس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصہ کے طور پر ضلع پریشد ہائی اسکول ، حبشی گوڑہ کو 85 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ۔ یہ رقم اس اسکول میں نئے کلاس رومس کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے دی گئی ۔ اس نئی بلڈنگ کا افتتاح وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کیا ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی وزیر لیبر و روزگار سی ملا ریڈی ، بی سبھاش ریڈی ایم ایل اے اپل ، کے جناردھن ریڈی ایم ایل سی ، اکشے چودھری گروپ وائس پریسیڈنٹ جیمینی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا ، پی چندر شیکھر ریڈی سینئیر وائس پریسیڈنٹ سیلس اینڈ مارکیٹنگ فریڈم ہیلتی کوکنگ آئیل ، اسکول پرنسپل ، ٹیچرس اور دوسرے موجود تھے ۔ زیڈ پی ایچ ایس حبشی گوڑہ اسکول بلڈنگ خستہ حالت میں تھی اور بچوں کے لیے غیر محفوظ تھی ۔ جی ای ایف انڈیا نے نئے کلاس رومس کی تعمیر کے لیے مالی مدد کی ۔ نئے تعمیر کردہ کلاس رومس ہوا دار اور فرنشڈ ہیں اور ان میں بورڈس ، ٹیبلس ، فرنیچر وغیرہ موجود ہیں ۔ چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ 6 کلاس رومس اور ایک اسٹاف روم کے ساتھ اس اسکول کے ایک سیکشن کی تعمیر کے لیے ہم نے 85 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا تھا ۔۔