فضائی آلودگی : اسکولس بند، پبلک ٹرانسپورٹ مفت

   

بنکاک : بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند جبکہ ایک ہفتہ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کردی گئی ہے۔ بنکاک سے مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین اور بس سروس مفت کر دی گئی ہے۔ مفت پبلک ٹرانسپورٹ دھوئیں کا باعث بننے والا ٹریفک کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، 5 سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے۔