فضائی ایمبولینس میں مریضوں کی خدمت کرنے والی سارہ العنزی

   

ریاض: سعودی پیرامیڈک سارہ العنزی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا اور اب فضائی ایمبولینس سے منسلک ہوگئی ہیں۔ العربیہ نیٹ کے مطابق سارہ العنزی نے بتایا کہ تقریبا 6 برس قبل ایمرجنسی پیرامیڈیکل کی تعلیم مکمل کرکے وزارت صحت کے ہاسپٹل میں ملازمت اختیار کی تھی۔سارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں کام کیا جہاں فضائی ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جاتے تھے۔ اپنا تعارف کراتے ہوئے سارہ نے کہا کہ ان کا مکمل نام سارہ خلف العنزی ہے۔