فضائی حملوں میں 8افغانی شہری ہلاک

   

لوگر (افغانستان) ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8 شہری بشمول بچے ایک فضائی حملے میں ہلاک اور دیگر 2 مکان تباہ ہوگئے۔ یہ واقعہ مشرقی افغانستان میں پیش آیا۔ 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ بارہ کی بارک ضلع لوگر میں جو تقریباً 70 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ، پیش آیا جبکہ امریکہ اور طالبان نے امن مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔

ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہرے ناقابل برداشت : چین
بیجنگ ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج مخالف حکومت احتجاجی مظاہروں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرے ناقابل برداشت ہیں۔ ہزاروں افراد جو نقاب پہنے والے تھے، احتجاجی مظاہرین پر حملہ ہوئے تھے جبکہ مختصر وقفہ کیلئے دفتر کے باہر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔