فضائی حملہ میں آئی ایس کے 4 شدت ہلاک

   

بغداد۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں منگل کو ہوئے ایک فضائی حملہ میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے چار شدت پسند مارے گئے . صوبہ کے سیکورٹی ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔دیالہ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے بیان جاری کرکے کہا کہ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں 110 کلومیٹر دور دیہی علاقے میں آئی ایس کے شدت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔اگرچہ بیان میں آئی ایس شدت پسندوں کی موت کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی ہے لیکن کہا ہے کہ بمباری کے دوران ٹھکانوں میں تین سے چھ شدت پسند تھے ۔ 2017 میں دہشت گرد کی طرف سے قبضہ میں کئے گئے تمام علاقوں سے عراقی فورسز نے انہیں نکال باہر کیا اور عراق نے سرکاری طور پر باضابطہ آئی ایس سے مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔تاہم آئی ایس کے کچھ دہشت گرد صحرا یا جنگلی علاقوں میں پھیل رہے ہیں اور وقتا فوقتاً سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔