فلائی ڈائننگ۔ ہوا میں آڑتا ہوا یہ نوائیڈ کا رسٹورٹ بیک وقت کھانا اور سنسنی دونوں سے لطف اندوز کررہا ہے

,

   

نوائیڈا۔زمین سے 160فٹ اوپر کھانے کا تصور کیاہوگا‘ اب یہ نوائیڈ ا میں ایک حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہے جسمیں کھانا اور اڈونچر میں توازن برقرار رکھا گیا ہے


فلائی ڈائننگ جو نوائیڈا کے سیکٹر38میں اڈونچر کے شوقین لوگو ں کے لئے کھانے کی ایک بہترین جگہ بن گیا ہے جو ہوا میں 160فٹ کی اونچائی پر لوگوں کو لطف اندواز کررہا ہے۔


دوبئی سے یہ ائیڈیا لایاگیا ہے
ایک بڑی ٹیبل جو 24نشستی ہے کرین کے ذریعہ ہوا میں لٹکایاگیاہے۔ اس میں تھوڑا راستہ وائٹرس اور اسٹاف کی حمل ونقل کے لئے بھی رکھا گیاہے۔

اس سونچ کے پیچھے نکھل کمار نامی شخص ہے جس نے کہاکہ ان کے دوبئی دورے کے موقع پر یہ سونچ ان کے ذہن میں ائی‘ جہاں پر اسی طرح کچھ تجربہ انہیں ہوا تھا


سیلنگ تجربہ
کمار نے دوسال قبل دوبئی میں یہ دیکھا تھا اور اس کو نوائیڈا لانے کے متعلق سونچ رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ دوسال کا وقت لگا کیونکہ ان کی تمام ترتوجہہ گاہکوں کی حفاظت اور انہیں بہترین تجربہ فراہم کرنے پر تھی۔ اس کے لئے جرمن کے ماہرین کو تیار گیاہے۔

انہوں نے اپنے اس منفرد ائیڈیا کو فروخت نہیں بلکہ”تجربہ“ کے لئے روبعمل لانے کی بات کہی ہے۔

حاملہ عورتوں او ر چار فٹ سے کم عمر کے بچوں کا اس میں داخلہ منع ہے۔


حفاظتی اقدامات
سنجیدگی کے ساتھ حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جرمنی کے مستند ماہرین کی جانب سے تمام الات کی جانچ کرائی گئی ہے وہیں مذکورہ کرین اور اس کا ڈھانچہ دوبئی سے لایاگیا ہے۔

ایک مرتبہ نشست سنبھالنے کے بعد ہوا میں چھوڑنے سے قبل تین مرتبہ اس کی جانچ کی جاتی ہے


ہوا میں چالیس منٹ
شام چھ بجے سے ڈائننگ کا وقت شروع ہوا تا ہے اور رات دس بجے تک یہ جاری رہتا ہے۔

گاہکوں کو ہوا میں چالیس منٹ گذرنے کاموقع دیاجاتا ہے

YouTube video