فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست ترقی کی سمت گامزن

   

شاد نگر مارکٹ کمیٹی کی حلف برداری تقریب ،رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشما ریڈی اور وائی انجیا یادو کا خطاب
شاد نگر۔/7 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تلنگانہ حکومت سنجیدہ ہے اور عملی اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر و رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے شاد نگر مارکٹ کمیٹی تشکیل جدید کی حلف برداری تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت مختلف اسکیمات کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کو ترقی کی سمت رواں دواں کررہی ہے۔سابقہ حکومتوں کے دور میں ایک پراجکٹ تعمیر کرنے کیلئے 20 تا30 سال کا عرصہ ہوتا تھا۔ لیکن چیف منسٹر کے سی آر کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے کالیشورم پراجکٹ کو صرف ڈھائی سال میں پورا کیا گیا۔ جدید تشکیل شدہ مارکٹ کمیٹی کو رکن اسمبلی وائی انجیا یادو جڑچرلہ ایم ایل اے ڈاکٹر سی لکشما ریڈی اور دیگر قائدین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے شال پوشی اور گلپوشی کی۔ شاد نگر مارکٹ کمیٹی تشکیل جدید میں چیرمین شاد نگر مارکٹ کمیٹی سی رام کرشنا ریڈی سینئر ایڈوکیٹ، وائس چیرمین مارکٹ کمیٹی شاد نگر وی لکشمی نارائنہ گوڑ، ممبران و ڈائرکٹران ایس کے پربھاکر ریڈی، ڈی دولیا، وشوا ناتھ گوپال نائک، ڈی بھیمیا، وائی پاپیا، محمد سلیم، کے شیوا شنکر ، مہاویر اور دیگر سرکاری عہدیداراور ممبران شامل ہیں۔ مذکورہ جدید مارکٹ یارڈ کمیٹی چیرمین سی رام کرشنا ریڈی سینئر ایڈوکیٹ کو حلف دلایا گیا۔ چیرمین مارکٹ کمیٹی شاد نگر سی رام کرشنا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ بھرپور انصاف کروں گا اور ان کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ بحیثیت مارکٹ کمیٹی چیرمین انتخاب پر رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو سے اظہار تشکر کیا۔

پیشہ وکالت سے وابستہ سی رام کرشنا ریڈی کے انتخاب پر بار اسوسی ایشن شاد نگر صدر این ستیہ نارائنہ سینئر ایڈوکیٹ ، ایم اے کریم، راج گوپال ریڈی، بسپا، شنکر، گنگادھر، وینوگوپال اور دیگر معزز وکلاء نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے بی کشٹیا، شیام سندر ریڈی، وی نارائن ریڈی، اکولہ سری سیلم، پی وینکٹ راؤ، دامودھر ریڈی، کے سوریہ پرکاش، اشوک ریڈی، ڈاکٹر دلیپ چندر، کے نریندر، وشویم، راجہ ورا پرساد، بی پربھاکر ، رام بل نائیک، والیا نائیک کے علاوہ فرخنگر منڈل ایم پی پی خواجہ اور ایس احمد ، کیشم پیٹ منڈل ایم پی پی لوکایادو کے علاوہ دیگر منڈلوں سے وابستہ ایم پی پی ، ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی اور سرپنچوں کے علاوہ مقامی عوام اور ٹی آر ایس پارٹی قائدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔