فلاحی اسکیموں کی آڑ میں خواتین کو دھوکہ

   

چندرا بابو نائیڈو مفت مالی امداد کے بجائے ڈاکرا گروپ کو لوٹ رہے ہیں : مئیر وجئے واڑہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وجئے واڑہ کی مئیر آر بھاگیہ لکشمی نے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکرا مہیلا گروپ کی محنت سے کمائی گئی بچت کو فلاحی اسکیموں کی آڑ میں لوٹنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بے شرمی سے خواتین کے ذخائر کو مفت مالی امداد دینے کے بجائے سود کے ساتھ قرضوں میں بدل رہے ہیں ۔ بھاگیہ لکشمی نے الزام لگایا کہ حکومت نے این ٹی آر کلیانہ لکشمی اور ودیا لکشمی اسکیموں کو فنڈ دینے کے لیے استری ندھی سے ایک ہزار کروڑ روپئے رقم ہٹادی ہے ۔ رقم براہ راست فائدہ کے طور پر دینے کے بجائے خواتین کو 4 فیصد سود پر قرض لینے پر مجبور کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس پر چیف منسٹر اسکیموں پر فخر کیسے کرسکتے ہیں ؟ جب کہ یہ غریب خواتین کے خلاف دھوکہ دہی کے جال کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔ بھاگیہ لکشمی نے متنبہ کیا کہ ڈاکرا کی بچتوں کا رخ مورنا خود استری ندھی کو کمزور کردے گا ۔ اور اس کے وجود کو خطرے میں ڈآل دے گا ۔ بھاگیہ لکشمی نے یاد دلایا کہ وائی ایس آر سی نے تقریبا 3.86 کروڑ مستفدین کو صفر سود والے قرضوں کے تحت 4969 کروڑ روپئے دئیے تھے جب کہ نائیڈو نے 2014-19 کے دوران 25,571 کروڑ قرض کی معافی کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ خواتین کو دھوکہ دیا ۔ انہوں نے مخلوط حکومت پر التواء کے واجبات جاری کرنے میں ناکامی اور استری ندھی کے تحت 18,000 اور خواتین کے لیے 1500 ماہانہ امداد جیسے وعدوں کو نظر انداز کر کے دھوکہ دہی کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو ایک بار پھر خواتین کو ان کی بچت چوری کر کے اور ان پر قرضوں کا بوجھ ڈال کر دھوکہ دے رہے ہیں ۔۔ ش