فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول : خامنہ ای

   

تہران : ایران کے سپریم لیڈر اآیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔اپنے بیان میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ غزہ اور فلسطین سے متعلق احمقانہ منصوبے پورے نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔