فلسطینیوں کی نسل کشی پر ڈونالڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی بھی پھٹ پڑے

   

تل ابیب : غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی اور قدامت پسند امریکی صحافی ٹکر کارلسن بھی پھٹ پڑے۔بیت اللحم میں موجود فلسطینی پادری منتھر آئزک کا انٹرویو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے رائے دی کہ اگر ہم ایسی غیر ملکی حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو گرجا گھروں کو تباہ کر رہی ہے، عیسائیوں کو مار رہی ہے تو ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں۔ انٹرویو میں فلسطینی پادری نے غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔فلسطینی پادری نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی کہوں گا، یہ جنگ معصوم بچوں، عورتو ں کی جانیں لے رہی ہے اسے روکنا ہوگا۔