فلسطینی نژاد امام مسجد کا لڑکا السلوڈاڈور ( وسط امریکہ ) کا صدر منتخب 

,

   

لندن : ال سلواڈور وسطیٰ امریکہ میں گوئٹی مالا او رہنڈور کے درمیان واقع ہے ۔ گذشتہ دن یہاں صدارتی انتخابات کا انعقاد عمل لایا گیا تھا ۔ جس میں فلسطینی نژاد مسجد امام کے بیٹے او رکاروباری شخصیت نجیب ابو کیلہ کو زبر دست کامیاب حاصل ہوئی ۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارہ کے شہر بیت اللحم سے تعلق رکھنے والے ۳۷؍ سالہ نجیب نے ال سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں پیدا ہوئے ۔

ان کے والد کا انتقال دو سال قبل ہی ہوا ہے جب کہ ماں باحیات ہیں ۔ ان کے والد کا نام ڈاکٹر ارماند احمد ابوکیلہ قطان ہے ۔ وہ ایک کامیاب تاجر شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ال سلواڈور کے امام سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ٹکسٹائل مل کے قریب ایک مسجد تعمیر کروائی اور وہیں امامت کا عہدہ سنبھال رہے ہیں ۔ نئے منتخبہ صدر ابو کیلہ نے چار سال قبل ایک انگریزی سے شادی کی ۔ نجیب ابوکیلہ اس سے قبل ال سلواڈور کے میئر بھی رہ چکے ہیں ۔

انہوں نے بد عنوانی او رشوت ستانی کے معاملات میں زبر دست مہم چلائی تھی جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا تھا ۔ ال سلواڈور میں مجموعی طور پر آبادی ۶۵؍ لاکھ ہے جس میں عرب باشندے دیڑھ لاکھ کے قریب ہے ۔ اور فلسطینیوں کی بھی زبردست آبادی ہے ۔