فلسطین اور بالخصوص جنگ کے زیادہ ترمتاثرین بچے :جوزف بوریل

   

لندن : یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا کہ فلسطین بالخصوص غزہ میں زیادہ تر متاثرین بچے ہیں۔یونیورسٹی آف اردن کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جوزپ بوریل کو بین الاقوامی سیاست میں ان کے کردار کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔خطاب کرتے ہوئے بوریل نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی طرف اشارہ کیا اور اسے “بچوں اور ان کے مستقبل کے خلاف جنگ” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین، خاص طور پر غزہ کی صورتحال اس المیہ کو ظاہر کرتی ہے کہ متاثرین کی اکثریت بچوں کی ہے۔ بوریل نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی میں روزانہ درجنوں بچوں کی زندگیوں کا چراغ بجھ رہا ہے۔بوریل نے کہا کہ امن کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی قبضے، قتل عام اور بے گناہ لوگوں پر فاقہ کشی کی پالیسی کو ختم ہونا چاہیے۔