فلسطین کیلئے ہندوستانی سفیر مکل آریا انڈین مشن میں مردہ پائے گئے

,

   

نئی دہلی : فلسطین کے شہر رملہ میں ہندوستان کے نمائندہ مکل آریا انڈین مشن ’’ایمبیسی ہیڈکوارٹرس‘‘ میں مردہ پائے گئے۔ وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے اس واقعہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔ جئے شنکر نے کہا کہ وہ انتہائی باصلاحیت آفیسر تھے۔ انہوں نے مکل آریہ کے ارکان خاندان کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مکل آریا کی موت کس طرح ہوئی ہے۔ مکل آریا کا تعلق 208 انڈین فارن سرویس آفیسر بیاچ سے تھا۔