فلسطین کی اقوام متحدہ رکنیت کی درخواست ‘ سلامتی کونسل میں عدم اتفاق

   

نیویارک: فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر سلامتی کونسل میں اتفاق نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق مالٹا کی سفیر ونیسا فریزیئر کی سربراہی میں کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر کونسل ارکان متفق نہ ہوسکے ۔ونیسا فریزیئر نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر کونسل ارکان میں اتفاق رائے نہ ہوسکا، سیکیورٹی کونسل کے دوتہائی ارکان فلسطین کی مکمل رکنیت کے حق میں ہیں۔فلسطین کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے ۔ فلسطین نے رکنیت کیلئے 2011 درخواست میں دی تھی۔