فلم اداکار پرکاش راج کو معمولی فریکچر سرجری کے لئے حیدرآباد آمد

   

ممبئی 11 اگست (پریس نوٹ) فلم اداکار پرکاش راج نے اپنے ٹوئٹر پیام میں بتایا کہ گرنے کی وجہ سے انہیں معمولی فریکچر آیا ہے اور وہ حیدرآباد میں سرجری کروا رہے ہیں۔ حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں ان کی سرجری کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اور ان کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں ان کے دوست ڈاکٹر گرووا ریڈی کے ذریعہ وہ سرجری کروائیں گے۔ یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ وہ کس طرح فریکچر سے متاثر ہوئے ہیں۔ پرکاش راج جنوبی ہند کے مصروف ترین اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں مووی آرٹسٹ اسوسی ایشن کے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔