فلم ’تانڈو‘سے قابل اعتراض مناظر حذف

   

نئی دہلی : فلم ’تانڈو‘ کیخلاف بڑھتے احتجاج کے بعد فلم سازوں نے سپریم کورٹ میں آج کہا کہ انہوں نے فلم کے بعض قابل اعتراض مناظر کو حذف کردیا ہے ۔ عدالت میں تانڈو سیریز کے خلاف داخل کردہ درخوستوں پر سماعت کے دوران فلم سازوں نے کہا کہ فلم سے ان مناظر کو ہٹادیئے جانے کے بعد کوئی تنازعہ باقی نہیں رہتا ۔ سپریم کورٹ میں فلم کے اداکار محمد ذیشان ایوب نے اپنی گرفتاری کیخلاف درخواست داخل کی تھی ۔ تانڈو بنانے والوں نے سپریم کورٹ سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ان کیخلاف درج کئے گئے تمام ایف آئی آرز بھی واپس لئے جائیں ۔