فلم’ جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے نامزد

   

ممبئی ۔ شاہ رخ خان نے2023 میں اپنی تین فلموں کے ذریعے باکس آفس پر راج کیا۔ عوام نے ان کی فلموں کو بہت پسند کیا۔ فلم جوان کو بہت پیار ملا۔ اسے کئی ایوارڈز بھی ملے۔ اب اسے ایک بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے جوان میں دھماکہ خیز ایکشن کیا۔ یہ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی ایکشن فلم بنی۔ عوام نے ان کے اسٹنٹ کو فوراً قبول کرلیا۔ اب اسے ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز میں بہترین اسٹنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل گئی ہے۔ اس سے قبل فلم جوان کو اپنے اسٹنٹ کے لیے فلم فیئر اور زی سنی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈزکو اسٹنٹ لوگوں کے لیے آسکر سمجھا جاتا ہے۔ شاہ رخ کی فلم کے لیے ایسے ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنا بڑی بات ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ فلم جوان کے ساتھ ہالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں میں بھی نامزدگی ہوئی ہے۔ ان میں ‘جان وِک چیپٹر 4’، ‘مشن امپاسیبل – ڈیڈ ریکننگ’، ‘ایکسٹریکشن 2’ اور ‘بالرینا’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ جوان کا دنیا کی ان بڑی فلموں کے زمرے میں شامل ہونا خاص ہے۔ تاہم جوان شاہ رخ کے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے۔ اس کا دنیا بھر میں 1159 کروڑکا بزنس ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ڈبل رول میں تھے۔ ان کے مقابل نین تارا مرکزی کردار میں تھیں۔ یہ وجے سیتھوپتی کی بالی ووڈ کی پہلی فلم تھی۔ ان کے علاوہ پریمانی اور سانیا ملہوترا بھی اہم کرداروں میں تھیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی تھی۔ شاہ رخ خان کی اگلی فلم کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کی اگلی فلم کنگ ہوگی۔ اس میں وہ ڈان کا کردار کریں گے۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ اس فلم میں سہانا خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم میں شاہ رخ کا ایک چھوٹا سا کردار ہوگا لیکن اب خبر ہے کہ یہ شاہ رخ کی ایک بھرپور فلم ہوگی۔