فلم فیئر ایوارڈ: شاہ رخ خان کی’جوان‘ بیسٹ ایکشن فلم

   

’سیم بہادر‘ کو سب سے زیادہ ایوارڈ

گاندھی نگر: فلم فیئر ایوارڈس 2024 کی شروعات 27 جنوری سے ہو گئی ہے۔ اس بار اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد گجرات کے گاندھی نگر میں ہو رہا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے بیشتر وینرس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ناموں کا اعلان ہونے والا ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو اس سال کے فلم فیئر میں بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے بہترین وی ایف ایکس میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے بہترین بیک گراؤنڈ اسکور میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ’اینیمل‘ نے بہترین ساؤنڈ ڈیزائن زمرہ میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔اس کے ساتھ ہی وکی کوشل کی فلم ’سیم بہادر‘ نے فلم فیئر میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتے ہیں۔ اس فلم کو سب سے پہلے بہترین ملبوسات کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے اور اسے بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’راکی اور رانی‘ میں گنیش اچاریہ کو فلم کے گانے ’وہاٹ جھمکا‘ کو بہترین کوریوگرافی کا ایوارڈ ملا ہے۔ اسی کے ساتھ ودھو ونود چوپڑا کی فلم ’12ویں فیل‘ نے بھی فلم فیئر میں ایوارڈز جیتے ہیں۔ 12ویں فیل کو بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ہفتے کو اپارشکتی کھرانہ اور کرشمہ تننا نے شو کی میزبانی کی۔