فلم نگر میں تین رہزن گرفتار

   

حیدرآباد : /3 ستمبر (سیاست نیوز) فلم نگر پولیس نے تین نوجوانوں کو رہزنی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ افروز ، سید خلیل اور احمد نے راہ چلتے موٹر سائیکل سوار کو روک کر اسے دھمکایا اور بعدازاں اس کی توجہ ہٹاکر 4 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ۔