فلپائن اور تائیوان میں سیلاباور لینڈ سلائیڈنگ ، 42 افراد ہلاک

   

منیلا / تائی پے : فلپائن اور تائیوان میں سمندری طوفان گیمی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان 42 تک ہو گیا۔فلپائنی پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان گیمی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ محلوں میں کچھ لوگ ڈوبنے یا بجلی کے جھٹکے لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تائیوان کی ایجنسی سی این اے کے مطابق حکام نے اعلان کیا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے مٹی کے تودے تلے آنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔متاثرہ علاقوں میں سے جنوبی ساحلی شہر کاؤسنگ کا دورہکرنے والے تائیوان کے رہنما لاء چنگ تے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سمندری طوفان گیمی سے ہونے والے نقصانات کے بر خلاف نبرد آزما ہیں۔لائی نے یہ بھی بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خاندانوںکو معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ شن ہوا ایجنسی کے مطابق مشرقی چین میں فوجیان کے علاقے میں سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ 90ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔