فلپائن کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے تیار رہے، عالمی ادارہ صحت

   

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے فلپائن کو متنبہ کیا ہے کہ اس کے ہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر آ سکتی ہے۔ فلپائن نے رواں ماہ کے آغاز پر کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے انسداد سے جڑی تمام تر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فلپائن میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم ہو چکی ہے۔ اسی تناظر میں فلپائن کی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی سطح کو مزید کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یوں کاروباری اداروں کو مکمل طور پر کھول دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فلپائن میں ابھی فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔