فلیٹ کیلئے رقم نہ ہونے کی فکر ختم: اندرماں ٹاورس کے استفادہ کنندگان کو قسط وار ادائیگی اور آسان بینک لونز کی سہولت، ہاؤزنگ بورڈ کی بینکوں سے بات چیت!

   

حیدرآباد /27 اکٹوبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت کے اہم و باوقار اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے مستفیدین کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اندراماں ٹاورس میں اپنے خوابوں کا فلیٹ مالی عدم استحکام کی وجہ سے ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ حکومت نے رواں سال ہی اندراماں ٹاورس کی تعمیر مکمل کر کے منتخب استفادہ کنندگان کو مکانات حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ۔تلنگانہ ہاؤزنگ بورڈ نے بینکوں سے تفصیلی مذاکرات شروع کئے ہیں تاکہ استفادہ کنندگان کو آسان قرضہ جات اور اقساط کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حکومت اور وزیر بلدیاتی نظم و نسق و ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی کی ہدایت پر غریبوں پر مالی بوجھ کم کرنے ایک خاص قسط وار طریقہ کار وضع کیا گیا ۔ اندراماں ٹاورس فلیٹ کی تعمیری لاگت کے طور پر استفادہ کنندگان سے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔سرینواس ریڈی کے اعلان کے مطابق اس 6 لاکھ روپے کے علاوہ خریدار سے کوئی رجسٹریشن یا اسٹامپ ڈیوٹی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ ہاؤسنگ بورڈ اور بینک حکام کے درمیان قرضوں کیلئے درج ذیل شرائط پر غور و خوض جاری ہے۔ قرض کی رقم کی حد اگرچہ فلیٹ کی مارکیٹ ویلیو 40 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے، تاہم بینکوں کی جانب سے صرف حکومتی الاٹمنٹ قیمت یعنی 6 لاکھ روپے تک ہی ہوم لون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بینک قرض دہندگان کی آمدنی کی تصدیق کیلئے بنیادی دستاویزات اور اقساط کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی کو سیکیورٹی کے طور پر رہن رکھنے کی اجازت کا جائز لے رہے ہیں۔2/y