فن لینڈ اور سویڈن کی ناٹو میں شمولیت پر بات ہوگی

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ وہ آج منگل کو بخارسٹ میں ناٹو اتحاد کے اجلاس کے موقع پر اپنے سویڈش اور فن لینڈ کے ہم منصبوں سے ناٹو میں شمولیت کے لیے ان ممالک کی درخواستوں پر بات چیت کریں گے۔نجی ترک ٹی وی چینل ’این ٹی وی‘ نے چاووش اوگلو کے حوالے سے بتایا کہ “ہم (منگل) کو بخارسٹ میں سویڈش اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات چیت سہ فریقی کوآرڈینیشن کے فریم ورک کے اندر ہو گی۔”ترکیہ نے ناٹو میں شامل ہونے کے امیدوار سویڈن اور فن لینڈ پر ’پی کے کے‘ اور اس کے اتحادیوں جیسے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام لگایا ہے۔چاووش اوگلو نے کہا کہ “ایکشن مثبت طور پر ترقی کر رہا ہے، لیکن ابھی بھی اقدامات کرنا باقی ہیں۔”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “حقیقت میں سویڈن وہ ملک ہے جسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے”۔سٹاک ہوم اور ہیلسنکی نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے آغاز کے بعد ناٹو میں شامل ہونے کی خواہش کا اعلان کرتے ہوئے غیر جانبداری کی اپنی روایتی پالیسی کو ترک کر دیا تھا۔سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اس ماہ کے شروع میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے لیے انقرہ کا دورہ کیا تھا اور اسٹاک ہوم کو ترکیہ کی طرف سے ناٹو میں شمولیت کی حمایت کی امید تھی۔اس سفر سے پہلے ناٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ جنہوں نے استنبول میں چاووش اوگلو اور ایردوآن سے ملاقات کی تھی کہا کہ دونوں ممالک انقرہ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔