فوجی اہلکاروں کا تنخواہ میں اضافہ کیلئے مختلف شہروں میں احتجاج

   

نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (ایجنسیز) ملک کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنہ میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں سابق اور موجودہ دونوں فوجی اہلکار شامل تھے۔ اس حوالے سے یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل۔ 112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل۔ 112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔ مظاہرے میں موجود ایک شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کب سے مطالبات کر رہے تھے اور اس حوالے سے کئی خطوط بھی دیئے لیکن ہماری سنی نہیں جارہی تھی۔ مظاہرہ میں شریک شخص نے مزید کہا کہ آخر میں ہار کر ہم نے سڑک پر اترنے کا فیصلہ کیا۔
، طاقت کا استعمال ضروری نہیں تھا، بلکہ ہمدردی اور پیار کی ضرورت تھی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو نیشنل کانفرنس کھٹک رہا ہے ، ان میں سے کئی ایسے لیڈر ہیں جو دلی کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو جموں و کشمیر کی نہیں بلکہ اپنے بقا کی فکر دامن گیر ہے ، مجھے ایسے لیڈروں پر افسوس ہے ۔معاشرہ میں پھیل رہی منیشات کی وبا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس وبا کے خاتمہ کئے صرف حکومت نہیں بلکہ لوگوں کو بھی سامنے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش بھی ہمارے ہی لوگ ہیں ہمیں ان پر نظر رکھنی چاہئے ۔