نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے آج یہاں راشٹر پتی بھون میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔جنرل پانڈے نے اسی مہینے فوجی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور ان کی صدرجمہوریہ سے ملاقات کو رسمی ملاقات بتائی جارہی ہے ۔راشٹر پتی بھون نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔جنرل پانڈے نے اس سے پہلے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔