فوجی وردی میں یوکرینی خاتون اول کا دورہ امریکہ

   

نیویارک : یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہیں۔اولینا کو فوجی وردی کے لیے استعمال ہونے والے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کا رنگ ان کے شوہر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اپنائے ہوئے ہیں۔یوکرین کی خاتون اول نے اپنے دورہ امریکہ کے پہلے دن امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملٹری گرین کا کلاسک لباس اپنایا، وہی رنگ جو ان کے شوہر صدر یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنا رہے ہیں۔زیلنسکا نے اپنے لباس کو سنہری بروشز سے سجایا تھا جس میں ترشول کی شکل دی گئی تھی، جو یوکرین کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ کراس کی علامت ہے جسے یوکرین کے سابق صدر نے اس سے قبل اپنی کئی صورتوں میں اپنے فوجی کپڑوں پر اپنایا تھا۔ انہوں نے امریکی کانگریس کے لیے اپنے پیغام یہ تاثر دیا کہ اس منظر کے ذریعے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں اپنے فعال کردار کا اظہار کرنا چاہتی تھیں۔