فوج کی لیفٹیننٹ کرنل کی خودکشی

   

ممبئی : ہند وستانی آرمی سے وابستہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ٹریننگ اسکول میں خودکشی کرلی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ریاست مہاراشٹرا میں ملٹری انٹلیجنس ٹریننگ اسکول میں خودکشی کرلی، خاتون لیفٹیننٹ کی نعش ٹریننگ اسکول کے کمرے سے برآمد ہوئی جہاں انہوں نے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کا تعلق اترکھنڈ سے ہے اور ان کو جے پور میں تعینات کیا گیا تھا، خاتون لیفٹیننٹ کی شادی بھی کرنل رینک کے آفیسر سے ہوئی تھی جس کے ساتھ طلاق سے متعلق معاملات چل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون لیفٹیننٹ نے خودکشی اپنے گھریلو مسائل کے باعث کی ۔تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔