فوج کے خلاف متنازعہ تبصرہ 3کشمیری طالبات کے خلاف رپورٹ درج

,

   

بریلی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بریلی میں پولیس نے فوج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والی تین کشمیری طالبات کے خلاف رپورٹ درج کی ہے ۔پولیس کے ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آر آئی ) میں پڑھنے والی تین کشمیری طالبات کے خلاف فوج کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کے الزام میں عزت نگر پولیس نے جمعہ کو دیر شام رپورٹ درج کیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر افق، ڈاکٹر سامعہ ارشاد، اور ڈاکٹر حمیرا فیاض خانخاشی نے پلوامہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ معاملہ خفیہ شاخ کے ذریعے آئی وی آر آئی انتظامیہ تک پہنچا تو تحقیقات میں طالبات کو قصوروارپایا گیا۔ انتظامیہ نے ایک طالبہ کا نام کاٹتے ہوئے باقی پر تادیبی کارروائی کی۔