فوڈ بڈی کی ہوم شیفس کے لیے نئی پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد اس کی تہذیب و تمدن کے لیے شہرت رکھتا ہے ۔ حیدرآبادی پکوان مغل ، نوابی ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے پکوان کا امتزاج ہوتے ہیں ۔ تاہم کام کرنے والوں کے لیے وقت کی کمی کے باعث گھر کے پکوان ایک مسئلہ ہے ۔ چنانچہ بنگلورو کے ایک آن لائن فوڈ پلیٹ فارم ، فوڈ بڈی نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں ایک نائبر ہوڈ فوڈنیٹ ورک بنایا ہے اور 2017 سے یہ سرویس انجام دے رہا ہے ۔ اس کی توجہ اب تک گیٹیڈ کمیونٹیز پر تھی لیکن فوڈ بڈی نے ہوم شیفس کے لیے ایک نئی پیشکش کا آغاز کیا ہے ۔ یہ ایپ ڈاون لوڈ کے لیے اینڈرائیڈ اور ios دونوں پر دستیاب ہے ۔۔

خواتین کانفرنس کے تعارفی اجتماعات برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی ایک روزہ کل ہند خواتین کانفرنس مرکزی موضوع تحفظ قانون شریعت اور ہماری ذمہ داریاں کے بضمن تعارفی اجتماع برائے خواتین 28 جنوری کو مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں حسب ذیل مقامات بمکان محمد رضوان سلطان پورہ نور خاں بازار میں بعد عصر تا مغرب ، جب کہ بمکان محمد عبدالباری بنڈلہ گوڑہ علی نگر میں 2 بجے دوپہر اور بمکان شیخ رفیق کشن باغ 2-30 تا 4 بجے مقرر ہے ۔۔