فوڈ ڈیلیوری کی آڑ میں دوستی اور عصمت ریزی پر نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) فوڈ ڈیلیوری کی آڑ میں دوستی فون نمبرات کا تبادلہ بات چیت گھومنا پھرنا پھر عصمت ریزی 8 ماہ کے عرصہ میں ایک ڈیلوری بوائے اور لڑکی کی دوستی کا کچھ اس طرح انجام نتیجہ کو پہنچا۔ جوبلی ہلز پولیس نے زماٹو میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے 23 سالہ نوجوان عبیداللہ خاں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ملے پلی علاقہ کا ساکن فوڈ ڈیلوری بوائے کی پہچان 8 ماہ قبل شہر کے ایک مقام پر ہوئی تھی۔ لڑکی سمینار میں شرکت کیلئے آئی تھی اور اس نے کھانا آرڈر کیا تھا عبید ڈیلیوری دینے کیلئے پہنچا۔ لڑکی نے بذریعہ گوگل پے رقم ادا کردی۔ اس دوران عبید کو لڑکی کا فون نمبر حاصل ہوگیا اور اس نے بات چیت شروع کردی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں میں دوستی ہوگئی۔ لڑکی پی ایچ بی علاقہ میں واقع ایک خانگی ہاسٹل میں رہتی ہے۔ عبید نے لڑکی کو ڈنر کا آفر دیا اور ڈنر پر بلایا اور ضروری بات چیت کے بہانے اویو روم لے گیا اور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ رات دیر گئے لڑکی نیند کی حالت میں تھی جب اس کو اس کی عزت لوٹنے کا پتہ چلا اور لڑکی نے فوری پولیس میں شکایت کردی۔ لڑکی کا بات چیت کے نام پر اویو روم جانا جبراً یا مرضی سے کیا گیا اقدام ہے۔ اس بات پر شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ پولیس نے عبید کو گرفتار کرلیا ہے۔ع