فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ: لیورپول کا کوارٹر فائنل میں داخلہ

   

لندن: فٹبال چیمپئنز لیگ یوئیفا میں لیورپول نے لیپزگ کو دو صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ۔ اسٹارز سے بھری ٹیم بارسلونا ہار کر چمپیئنز لیگ سے باہر ہو گئی۔انگلش میدانوں پر فٹبال کے سخت مقابلے ، یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں لیورپول اور لیپزگ کا آمنا سامنا ہوا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔70 ویں منٹ محمد صلاح نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے گول کیا۔ اس کے چار منٹ بعد مین نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ لیورپول نے چار صفر کی مجموعی برتری پر فتح اپنے نام کرکے کوارٹر فائنل کی سیٹ کنفرم کی۔دوسرے میچ میں بارسلونا اور پی ایس جی کی ہیوی ویٹ ٹیموں میں امباپے اور لیونل میسی نے ایک ایک گول کیا، پیرس سینٹ جرمین کو پانچ دو کے مجموعی اسکور پر فتح ملی۔فٹبال کے سپر میگا ایونٹ میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم بارسا کے آؤٹ ہونے پر لیونل میسی پر شدید تنقید ہونے لگی، مایہ ناز فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی کا بھی اپنی اپنی کلب میں پوزیشن برقرار رکھنا مشکل دکھائی دینے لگا ہے ۔