فہرست رائے دہندگان پر کئی اعتراضات موصول

   

نظام آباد میں کانگریس قائدین کی میونسپل کمشنر سے نمائندگی
کاماریڈی :19؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست رائے دہندگان پر کئی اعتراضات وصول ہورہے ہیں فہرست رائے دہندگان میں متوفیوںکے ناموں کو شامل کئے جانے پر اعتراضات کرتے ہوئے مسلسل شکایتیں وصول ہورہی ہے ۔ نہ صرف متوفی افراد کے ناموں کی شمولیت کے علاوہ حال ہی میں شامل کئے گئے دیہاتوں کے نام بھی ایک گائوں کے بجائے دوسرے گائوں میں شامل کرنے کے علاوہ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی ، او سی طبقات کی فہرست میں بھی کئی غلطیاں ہونے کی دلیل پیش کیا جارہی ہے اس خصوص میں سابق رکن بلدیہ محمد امجد ، کانگریس قائد محمد معز اللہ نے کمشنر میونسپل کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کاماریڈی کے وارڈ نمبر 4، ڈرائیور کالونی کے 45 خاندانوں کے نام وارڈ نمبر 4 کے بجائے 3 میں شامل کیا گیا ۔ مکان نمبر 6-50 سے 6-95 تک مکان نمبروں کو تیسرے وارڈ میں شامل کیا گیا ۔ 10تاریخ کے روز جاری کردہ فہرست میں 1751 ووٹر س تھے 16تاریخ کے دن جاری کردہ ووٹر لسٹ میں 1333 ووٹوں کو بتایا گیا اور 118 ووٹوں کو تیسرے وارڈ میں شامل کیا گیا ۔ انہوں نے کئی اعتراضات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس خصوص میں فوری کارروائی کرتے ہوئے فہرست رائے دہندگان میں موجودہ غلطیوں کو سدھار کے بعد نئی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ عہدیداروں کی لاپرواہی اور غلط پالیسی کی وجہ سے کئی افراد کے نام ایک وارڈ کے بجائے دوسرے وارڈ میں شامل کیا گیا ہے جس سے عوام کو بے حد تکالیفات پیش آنے کے امکانات ہیں لہذا اس خصوص میں جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی معز اللہ نے کمشنر سے مطالبہ کیا ۔