فیفا ورلڈ کپ، اسرائیلی شائقین کی شرکت پر مذاکرات

   


دوجہ ۔فیفا ورلڈکپ 2022 کے میچز دیکھنے جانے کے خواہشمند اسرائیلی شہریوں کے لیے اسرائیل دوحہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اس سلسلے میں قطر کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ شہریوں کو قونصلر معاونت فراہم کی جاسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے اسرائیل سے فلسطینی فٹبال شائقین کو دوحہ کے سفر کی اجازت دینے کا کہا ہے۔قبل ازیں دوحہ نے اعلان کیا تھا کہ فیفا کے ساتھ معاہدے کے تحت وہ اسرائیلی شائقین اور صحافیوں کو ٹورنمنٹ میں شرکت کی اجازت دے گا۔