جموں: فینانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کا احتجاج پندرہویں روز بھی جاری رہا۔جموں میں پریس کلب کے باہر دھرنے پر بیٹھے اُمیدواروں کے ساتھ بی جے پی لیڈر دوندر رانا نے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ آج فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کا احتجاج پندرہویں روز بھی جاری رہا۔جموں پریس کلب کے باہر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر دوندر رانا نے ملاقات کی۔رانا نے مظاہرین کو بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد کیس سی بی آئی کے حوالے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اگر دھاندلیاں ہوئی ہیں تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے ۔اُن کے مطابق شفاف طریقے سے ہی بھرتیاں ہونی چاہئے اور اگر امتحانات میں دھاندلیاں ہوئیں ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ بچوں کو انصاف مل سکے ۔