فینانس منسٹر آج بجٹ پیش کریں گے

,

   

نئی دہلی۔ نئے مرکزی وزیر مالیہ نرملا سیتا رامن جمعہ کے روزنریندر مودی حکومت کی دوسری معیادکا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ستیار رامن کا بھی پہلا بجٹ ہوگا جنھوں نے اندرا گاندھی کے بعد آزاد ہندوستان کی دوسری فینانس منسٹر بنی ہیں۔

ستیارامن کا یہ بجٹ مارچ2020تک کے لئے سال کا مکمل بجٹ ہوگا۔بجٹ تقریر کی شروعات جمعہ کے روز11بجے سے ہوگی جس کی شروعات اسپیکر کے خطاب سے ہوگاعام طور پر بجٹ کی پیشکش کا وقت 90سے 120منٹ رہتا ہے۔

مذکورہ فینانس منسٹر نے جمعرات کے روز ایوان میں بجٹ سے قبل معاشی سروے برائے2018-19بھی رکھا جس میں معیشت کے متعلق وضاحت کے ساتھ درپیش چیالنجوں پر بھی بات کی گئی۔ مذکورہ سروے چیف معاشی مشیر کرشنا مورتی سبرامنیم نے جمعرات کے روز جاری کیاتھا۔

یہ بجٹ89واں ہوگا جس میں حکومت کے مالیہ بیان ہوگا‘ ریونیوکی تفصیلا ت اورسابق میں کئے گئے اخراجات کی تفصیلات پر بھی مشتمل ہوگا‘ اس کے ساتھ آنے والے سال میں خرچ کی جانے والے رقومات کو بھی پیش کیاجائے گا۔

سال2019میں عام انتخابات کے پیش نظر عبوری بجٹ فینانس منسٹر پیوش گوئیل نے اسی سال فبروری میں پیش کیاتھا۔ سال2016سے فبروری کے آخری ورکنگ ڈے پر بجٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔

سابق وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس روایت کو 2017میں پیش کرتے ہوئے یکم فبروری سے بجٹ کی پیشکش کی شروعات کی تھی۔

مرکزی بجٹ کے ساتھ ہی ریلوے بجٹ بھی آج پیش کردیاجائے گا۔ سال2016میں ہی اس عمل کی شروعات ہوگئی تھی‘ جس میں ریلوے کے علیحدہ بجٹ کی پیشکش کو ختم کردیاگیاتھا