فیڈرر ، نڈال اور ورڈاسکو کی پیش قدمی ، موفلس کو شکست

   

دو مرتبہ کی چمپین وکٹوریہ کو شکست

ملبورن۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اور دو مرتبہ کے آسٹریلین اوپن چمپین 29 سالہ وکٹوریہ ازارینکا کو جرمن کی لارا سگمنڈ نے منگل کو 6-7 (5/7)، 6-4 ،6-2 سے ہرادیا۔ ازارینکا 2006 ء کے بعد سے سب سے خراب کارکردگی رہی ہے۔ شکست کے بعد بہت ہی مایوس اور شکستہ دل ازارینکا نے بیان دیا کہ ان کے مابعد شادی مسائل اور لڑکے لیئو کی تحویلی جنگ جیسے کشمکش نے ان کی کارکردگی کو سخت متاثر کردیا اور انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کارکردگی نہایت ہی خراب رہی ہے، لیکن اس کے باوجود ازارینکا نے پرعزم ہوکر کہا کہ وہ اپنی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد دوبارہ اپنی کارکردگی کو واپس لائے گی اور وہ اس خراب کھیل کے باعث دل شکست نہیں ہوئی ہیں۔ وہ 2012ء اور 2013ء لیکن اس کے نجی مسائل نے اس کو پس ہمت بنا دیا جس کا اثر کھیل پر بھی پڑا۔ دوسری جانب دفاعی چمپین راجر فیڈرر نے چہارشنبہ کو اپنے برطانوی حریف ڈان ایوان کو 6-3 (7/3)، 7-6 (7/5) 7-6 کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ بیسویں مرتبہ گرانڈ سلام چمپین رہے ملبورن گرانڈ پارک پر پہلے راؤنڈ میں ڈینس اسٹومن کو شکست دے کر شائقین کی داد حاصل کرتے ہوئے کھیل کے اختتام پر 37 سالہ سوئز ماسٹر جنہوں نے میدان پر 2 گھنٹے 35 منٹ صرف کئے، کہا کہ اگر وہ میچ میں قبل از وقت ہی جیت جائے تو بہتر تھا لیکن ان کے 28 سالہ حریف ایوان نے ان سے سخت مقابلہ کرتے رہے۔ ڈان ایوان پر اپریل 2017ء میں جسم میں کوکین کی مقدار پائے جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے باعث وہ اپنے کیریئر کے اعلیٰ مقام سے گر کر 41 ویں مقام پر آ گئے تھے۔

پھر سے انہوں نے سخت جدوجہد کا مظاہرہ کیا۔ یہاں تک کو پہلے بریکر میں فیڈرر سے 5-3 کی سبقت حاصل کرچکے تھے لیکن اس کے بعد فیڈرر نے سخت جارجیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جو قریب ایک گھنٹہ جاری تھا۔ ایوان پر سبقت حاصل کرلی۔ جبکہ ابتداء میں ایوان نے صرف دو ان دیکھی غلطیاں سرزد کی تھیں لیکن اپنے دباؤ کو فیڈرر پر بنائے رکھا۔ اسی دوران اس سخت جہدوجہد کے درمیان ایوان کے پیروں میں چھالے پڑگئے جس کیلئے انہوں نے میدان پر میڈیکل ٹائم آؤٹ لے لیا۔ علاوہ ازیں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے بھی اپنے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں امریکی ٹینس اسٹار ایبڈن کو راست سٹوں میں 6-3 ،6-2،6-2 سے شکست دی اور فیڈرر کے ساتھ متوقع سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ مرد زمرے کے دیگر مقابلوں میں اسپین کے ایک اور اسٹار کھلاڑی فرناڈو ورڈاسکو نے برازیل کے حریف کھلاڑی البورٹ کو راست سٹوں میں 6-1،7-6 (7-2)، 6-3سے شکست دی۔گزشتہ برس فیڈرر کے خلاف آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست برداشت کرنے والے مارین سیلک کو کامیابی کیلئے 4 سٹوں کی جدوجہد کرنی پڑی جیسا کہ انہوں نے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں امریکی کھلاڑی میک ڈونالڈ کو 7-5,7-6(11-9),6-4,6-4 سے شکست دی۔خاتون زمرے میں دفاعی چمپئین کیرولین ووزنیاکی نے لارسن کو راست سٹوں میں 6-1,6-1 سے شکست دی۔عالمی نمبر8 پیٹرا کیویٹوا نے حریف بیگو کو باآسانی 6-1,6-3 سے شکست دی۔