ف50فیصد وی وی پیاٹس کی توثیق کا مطالبہ غیرواجبی : کرشنا مورتی

   

حیدرآباد ۔ 15اپریل ( پی ٹی آئی ( سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ کم سے کم 50فیصد وی وی پیاٹ کی توثیق کیلئے بعض اپوزیشن جماعتوں کے مطالبہ کو ’’ غیر واجبی‘‘ قرار دیا اوراپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں ( ای وی ایمس ) حتیٰ کہ کسی وی وی پیاٹ کے بغیر بھی درست اور قابل اعتبار ہیں ۔ کرشنا مورتی نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ یہ صرف میری طرف سے ہی توثیق نہیں کی جارہی ہے بلکہ ماہرین نے بھی اس کی تثیق کی ہے ۔ تاحال کسی نے بھی ان ( ای وی ایمس ) سے کوئی نقص یا خامی نہیں نکال پایا ۔ ( اگر کوئی غلطی ہوتی بھی ہے تو وہ ) مشینوں کے استعمال میں سرزد ہونے والی انسانی غلطی ہی ہوسکتی ہے ۔ ان ( کرشنا مورتی ) کے مطابق بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں 50 فیصد پرچیوں کے ذریعہ توثیق کیلئے مطالبہ کرنا ناواجبی ہے ۔ کرشنا مورتی نے کہا کہ ’’سیاسی جماعتیں ہندوستان جیسے ملک میں نفرت تشدد اور غنڈہ گردی انتخابات کے دوران عام طورپر دیکھی جاسکتی ہے بیالٹ پیپر کا استعمال خطرناک ہوتاہ ے۔