قابل اعتراض پوسٹ پر یوپی میں یوٹیوبر گرفتار

,

   

پریاگ راج۔ایک خاتون یوٹیوبر جس کو ہندو دیوی دیوتاؤں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر مشتمل مواد کے ان کے ویڈیو کی وجہہ سے سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑرہاہے‘ پریاگ راج میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیاہے۔

پولیس نے ہیرا خان کو منگل کی رات میں گرفتار کیاہے۔

خان کا ایک متنازعہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر انہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہندو دیو ی دیوتاؤں کے خلاف قابل اعتراض اور تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان ویڈیوز میں انہیں دیکھا اور سنا گیاہے۔

پریاگ راج سے مواد اکٹھا کرنے والوں میں ہیرا خان کا شمار کیاجاتا ہے۔ اپنے یوٹیو ب چیانل جس کا نام”بلیک ڈے5اگست“ ہے پر فرقہ وارانہ خطوط کے گھناؤنے ویڈیوز بناتی ہیں‘ مگر ان کے زیادہ تر ویڈیوز کو1000لوگوں نے ہی دیکھا ہے۔

تاہم جب انہوں نے منگل کے روز ہندو دیوی دیوتاؤں کی تضحیک پر مشتمل ایک گھناؤنہ ویڈیوز پوسٹ کیاتھا اس کو 10,000لوگوں نے کچھ گھنٹوں میں ہی دیکھ لیاتھا۔

کیونکہ لوگوں نے ویڈیو کی مذمت کی‘ ٹوئٹر پر ہیرا خان کو گرفتارکرو کا ہیش ٹیگ وائرل ہونا شروع ہوگیاتھا۔

مذکورہ 28سالہ ملزمہ کا گھر خلد آباد میں ہے۔ ان کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 153اے‘505سی اور ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔