قاتل نہیں، عاشق ہوں، شاہ رخ کی فلم ’کنگ‘ کا نیا پوسٹر جاری

   

ممبئی،27 اکتوبر (آئی اے این ایس) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو خوشگوار تحفہ دیا ہے۔ پوسٹر کے ساتھ انہوں نے دلچسپ جملہ ’’قاتل نہیں، عاشق ہوں‘‘ بھی شائع کیا۔ فلم 24 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ اس میں وہ ہونٹوں کے درمیان گلاب دبائے، ہاتھ میں بندوق تھامے اور چہرے پر سنجیدہ تاثرات کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر پر فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی درج ہے۔اداکار نے پوسٹر کے ساتھ لکھا، ’’آج پھر یاد آیا۔۔۔ قاتل نہیں، عاشق ہوں۔‘‘ ان کے اس انداز نے فلم کے حوالے سے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کنگ‘ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کی کہانی 1994 کی فرانسیسی کرائم فلم ’لیون: دی پروفیشنل‘ سے متاثر ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب باپ بیٹی کی یہ جوڑی ایک ساتھ پردہ سیمیں پر نظر آئے گی۔ فلم میں ابھیشیک بچن منفی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، رانی مکھرجی، جے دیپ اہلاوت، جیکی شراف، راگھو جویال اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔ فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کے دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔سہانا خان نے 2023 میں زویا اخترکی فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی۔شاہ رخ خان آخری مرتبہ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئے تھے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی اس کامیڈی ڈراما فلم میں تاپسی پنو، بومن ایرانی، انیل گروور اور وکرم کوچر نے بھی اداکاری کی تھی، جبکہ وکی کوشل خصوصی کردار میں دکھائی دیے تھے۔شاہ رخ خان کی گزشتہ دو فلمیں پٹھان اور جوان بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور اب کنگ سے امیدیں وابستہ ہیں ۔