قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کا کے ٹی آر کے ہاتھوں آج افتتاح

   

حیدرآباد۔20اکٹوبر(سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کل قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کا افتتاح کریںگے۔ معظم جاہی مارکٹ کے احاطہ میں منعقد شدنی تقریب میں پرنس معظم جاہ شجیع کا کلام پدم شری محمد علی بیگ پیش کریں گے جبکہ معروف گلوکارہ مالا براریہ پرنس معظم جاہ شجیع کے کلام کو ساز پر پیش کریں گی۔ قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول 21اکٹوبر کوشام 7:30 بجے شروع ہوگا اور اس سلسلہ میں پہلا اسٹیج شو “Guards at The Taj” معظم جاہی مارکٹ کے احاطہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ 24 اکٹوبر تک مختلف مقامات پر قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کے اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس دوران ’’ یہ راستے ہیں پیار کے‘‘ OUT AT SEA کے علاوہ BOMBAY JAZZ جیسے اسٹیج شو پیش کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب اور پہلا اسٹیج شو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا جبکہ مابقی ڈراموں کا انعقاد ہوٹل ریڈیسن بلو میں کیا جائے گا۔م